پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پنجاب بھر میں 163 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) کیے گئے، جن میں 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ، میانوالی، سرگودھا اور فیصل آباد میں کی گئیں۔

راولپنڈی سے فتنے الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ لاہور سے بھی ایک خطرناک دہشت گرد کو پکڑا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی بی ڈی بم، 11 حفاظتی فیوز، 22 فٹ تار، پمفلٹس اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں میں حافظ محمد رفیق، اکبر، زین اللہ، اویس احمد، احسان، سجاد، لقمان اور ندیم شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ان دہشت گردوں کا مقصد مختلف مقامات پر دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ اس دوران 2893 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن میں 736 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ان آپریشنز میں 111849 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ وہ "محفوظ پنجاب" کے اپنے مشن پر کام کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

مصنف کے بارے میں