غزہ :حماس نے اعلان کیا ہے کہ آج ہفتے کے روز غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 90 فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی، جن کے بدلے 4 اسرائیلی خواتین کو آزاد کیا جائے گا۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق، یہ خواتین سپاہی لیری الباگ، کرینہ ایریف، اگم برجر، ڈینیئل گلبوا اور ناما لیوی ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی فہرست جلد جاری کی جائے گی۔ فلسطینی کمیشن برائے اسیران نے بتایا کہ ریڈ کراس ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے اوفر جیل میں قیدیوں کا معائنہ کرے گا، اور ان کی رہائی صبح 10 سے 11 بجے کے درمیان متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 20 جنوری 2025 کو حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل کی جیلوں میں قید 69 خواتین سمیت 90 فلسطینیوں کو آزاد کرایا تھا، اور جنگ بندی کے معاہدے کے بعد غزہ کے عوام نے پہلی بار صہیونی حملوں کے خوف کے بغیر رات گزاری تھ