ن لیگ سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، انتخابات کے بعد نئی سیاسی جماعت بناؤں گا: شاہد خاقان

11:12 PM, 25 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے اب میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انتخابات کے بعد نئی سیاسی جماعت بناؤں گا۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نوازشریف کو فری اینڈ فئیر الیکشن کی بات کرنی چاہئیے تھی جو انہوں نے نہیں کی۔ الیکشن کے بعد ن لیگ کی بھی حکومت آ جائے ناکام ہو جائیگی۔ ن لیگ سمیت سب جماعتیں ناکام ہو چکی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ن لیگ سے اب میرا کوئی تعلق نہیں۔ الیکشن کے بعد نئی سیاسی جماعت بنانے کی طرف کام کروں گا۔ ہم خیال لوگ اکٹھے کروں گا۔ ہو سکتا ہے کوئی اور جماعت بھی جوائن کر لوں۔ پی ٹی آئی جوائن نہیں کر رہا۔ نئی جماعت بنائی تو ٹیکس ادا کرنا کسی بھی رکن کیلئے بنیادی شرط ہو گی۔ 

مزیدخبریں