عمران خان کی توجہ گورننس کی بجائے ذاتی شہرت پر تھی، 9 مئی کے ملزموں کو نئی حکومت آنے پر سزائیں ملیں گی: نگران وزیر اعظم

عمران خان کی توجہ گورننس کی بجائے ذاتی شہرت پر تھی، 9 مئی کے ملزموں کو نئی حکومت آنے پر سزائیں ملیں گی: نگران وزیر اعظم
سورس: File

اسلام آباد : نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیادہ توجہ اپنی شہرت پر تھی نہ کہ گورننس پر، عمران خان کی گورننس کے معاملات میں دلچسپی نظر نہیں آرہی تھی۔

نجی ٹی وی  کو انٹرویو میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ الیکشن صاف و شفاف ہوں گے، ماضی میں بھی شفافیت پر سوالات اٹھتے رہے ہیں لیکن کروڑوں ووٹرز کو مینیج نہیں کیا جا سکتا۔ تمام سیاسی جماعتوں کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ موجود ہے جبکہ انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی کافی حد تک تحقیقات ہو چکی ہے۔ 9 مئی میں ملوث کچھ لوگوں کا کیس ملٹری کورٹس، کچھ مقدمات سول کورٹس میں چلیں گے اور نئی حکومت آنے کے بعد سزائیں ہوتی نظر آئیں گی۔ 

 
ایک سوال پر نگران وزیر اعظم نے کہا کہ ’آئین میں پانچ سال کا وجود حکومت کا نہیں پارلیمان کا ہے۔ تحریک انصاف کے دور میں معاشی و خارجی مسائل بہت زیادہ تھے، ارکان پارلیمنٹ اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے تحریک عدم اعتماد لائے۔ 

مصنف کے بارے میں