پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونےکا انکشاف

پاکستانی شہریوں کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونےکا انکشاف

اسلام آباد: پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارت کے دہشتگرد گروہ اور ان کے سہولت کاروں جو کہ دہشتگردانہ کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،ان کو کامیابی کے ساتھ بے نقاب کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران  سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستانی شہری شاہد لطیف کو سیالکوٹ میں مسجد کے باہر قتل کیا گیا تھا ، جبکہ گزشتہ سال ہی پاکستانی شہری محمد ریاض کو بھی  راولاکوٹ میں مسجد میں قتل کیا گیا تھا۔

سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ محمد ریاض اور شاہد لطیف کے قتل میں بھارتی شہری اشوک کمار آنند اور یوگیش کمار براہ راست ملوث ہیں۔پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محمد ریاض اور شاہد لطیف کے ٹارگٹ کلرز کو ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں گرفتار کیا۔

سائرس سجاد قاضی نے بتایا کہ عالمی سطح پر بھارت کا محاسبہ کیاجانا چاہیے، ہمارے پاس پاکستان میں بھارتی ایجنٹس کی تفصیلات موجود ہیں، دو کیسز کی تفصیلات شیئر کریں گے کچھ کیسز ابھی زیر تفتیش ہیں، تفتیش سے پتا چلا کہ بھارتی ایجنٹ یو گیش کمار اس میں ملوث ہے، اشوک کمار اور  یوگیش کمار بھارتی ایجنٹس کے ذریعےکارروائی کرواتے تھے، سہولت کاروں کے ذریعے ان ایجنٹس کا پتہ چلا۔