8فروری کو مجھے جتوائیں ، نواز شریف کو خود ٹکٹ کروا کر ایون فیلڈ بھیج دوں گا: بلاول بھٹو

05:30 PM, 25 Jan, 2024

گجرات: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شیر کہتا ہے کوئی اور میرے لئے شکار کرے اور ووٹ کا بندوبست کرے تو  بادشاہ سلامت باہر آجائیں گے۔

گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا وہ جو کہتےتھے  پیپلزپارٹی سےان کا مقابلہ نہیں وہ آج کل پیپلزپارٹی ، پیپلزپارٹی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام  8فروری کو مجھے جتوائیں ، نواز شریف کو خود ٹکٹ کروا کر ایون فیلڈ بھیج دوں گا۔بلاول کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف کوچوتھی بار وزیراعظم بننے سے روکنا ہےتو پی ٹی آئی کارکن تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

خیال رہے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا  کہ وہ آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے جبکہ وزیر اعظم بنتے ہی سیاسی قیدیوں کو رہا کردوں گا۔ 

بھلوال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم تیر سے شیر کا شکار کرکے تیر کی حکومت بنائیں گے۔  عوام اپنی پسند کا اظہار کرتے ہوئے تیر پر مہر لگا کر جیت سے ہمکنار کرینگے۔ عوام سے استدعا ہے وہ میرے منشور کو گھر گھر پہنچائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام میرے ساتھ مل کر سیاسی استحکام کے لیے جدوجہد کریگی۔  میرے لیے حرام ہے میں کسی سے سیاسی انتقام لوں۔  ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ ہم پرانی اور انتقام کی سیاست کو دفن کریں گے۔ کیاپاکستان کی سیاست میں ہم آپس میں لڑتے ہوئے نقصان دیتے رہیں گے۔ 

مزیدخبریں