اسلام آباد : نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا سیمینار سے خطاب میں کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب میںکرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین انتخابات پر اثرانداز ہورہے ہیں۔ 8فروری 2024کو جو انتخابات ہونے ہیں بہت سے لوگ غلطی فہمی میں مبتلا ہیں،الیکشن سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا۔
وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنا ضابطہ اخلاق جاری کیا ہے، میڈیا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق سے ضروری آگاہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں قانون سازی سے بہتری لائی جاسکتی ہے،جمہوری نظام عوام کے لیے ہے۔