تعلیمی اداروں کےحوالےسے کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں:  آئی جی پنجاب

02:33 PM, 25 Jan, 2024

لاہور: تعلیمی ادارے بند کرنےکےحوالے سے سوشل میڈیا کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کےحوالےسے کوئی سیکورٹی تھریٹ نہیں۔

  آئی جی پنجاب نے واضح کرتےہوئے کہا کہ اسکول یا کالجزبند کرنےکی کوئی ہدایت آئی ہےنہ ہدایت دی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نےمزیدکہاکہ سوشل میڈیاکاغلط استعمال کیاجارہا ہے،بالکل کان نہ دھریں،تمام اسکولزاورکالجزکھلےہیں،پولیس بھرپورسیکورٹی فراہم کر رہی ہے،سوشل میڈیاکاغلط استعمال کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں