زکوٰۃ وصول کرتے ہیں مزید کسی  ٹیکس کی ضرورت نہیں، سعودی عرب کے بعدمتحدہ عرب امارات کا بھی انفرادی انکم ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ

12:45 PM, 25 Jan, 2024

ابو ظبي:  سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات نے بھی انفرادی سطح پر انکم ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای کے نائب وزیر خزانہ یونس الخوری کے مطابق سعودی عرب کی طرح یو اے ای میں بھی لوگ انکم ٹیکس نیٹ سے باہر رہیں گے۔

عرب مانیٹری فنڈ کے تحت وزرائے خزانہ کے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے  یونس الخوری نے کہا  سعودی عرب کی طرح یو اے ای میں بھی لوگ انکم ٹیکس کے دائرے سے باہر رہیں گے۔ 

خیال رہے کہ چند ورز قبل سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدان نے بلومبرگ ڈاٹ کام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بڑے ملکی اور غیر ملکی اداروں سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس اور انکم ٹیکس کے شعبے میں لوگوں سے زکوٰۃ وصول کرتا ہے۔ ایسی صورت میں ملک میں کسی بھی فرد پر انکم ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

مزیدخبریں