اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی نامزد امیدوار صنم جاوید نے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
صنم جاوید نےلاہور ہائیکورٹ اور ٹریبونل کی جانب سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف عدالت عظمیٰ میں اپیلیں دائر کر دیں۔
یاد رہے کہ صنم جاوید کے این اے 119، این اے 120 اور پی پی 150 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل الیکشن ٹریبونل میں دائر کی تھی، بعد میں آر او کا فیصلہ برقرار رکھنے کا ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ لاہور ہائیکورٹ سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد صنم جاوید نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے۔
دوسری جانب این اے 163 سے پی ٹی آئی امیدوار شوکت بسرا نے بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیلوں میں ٹریبونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔