9 مئی واقعات کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر 

9 مئی واقعات کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر 

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی واقعات کے کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر دیں، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر  کر دی گئی۔ 

 انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ادیالی جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی واقعات کے مقدمات کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کر دیں ۔

عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر  کر دی۔


خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 جبکہ شاہ محمود قریشی کیخلاف 6 مقدمات درج ہیں۔

مصنف کے بارے میں