پی ٹی آئی کیلئے اسلام آباد سے بڑا اپ سیٹ ، اہم رکن ن لیگ میں شامل

11:57 AM, 25 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے ریجنل صدر اور چیئرمین راجہ ذوالقرنین حیدر  نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ 


انہوں نے اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے ن لیگی امیدوار ڈاکٹر طارق فضل کی حمایت کا علان کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی۔


چیئرمین راجہ ذوالقرنین حیدر  نے شمولیت کا اعلان چراہ میں اپنے ڈیرہ چیئرمین ہاوس میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ میں کیا۔ 


شمولیتی پروگرام میں علاقہ کے مقامی رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔

مزیدخبریں