برسبین ٹیسٹ: آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کورونا کے باوجود میچ میں شریک

10:41 AM, 25 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

برسبین :  آسٹریلیا ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین کورونا ہونے کے باوجود شریک ہیں۔ کیمرون گرین پروٹوکولز کے مطابق ٹیسٹ میچ میں شریک ہیں۔

 کیمرون گرین دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہیں گے۔ گراؤنڈ میں بھی کیمرون گرین کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملاتے۔ جوش ہیزل ووڈ کے وکٹ لینے پر بھی کیمرون گرین جشن میں شامل نہیں ہوئے۔ کیمرون گرین میچ سے قبل ترانے کے وقت بھی دیگر کھلاڑیوں سے دور رہے۔

 برسبین ٹیسٹ سے قبل کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا ۔ٹریوس ہیڈ کوویڈ سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے نائٹ برسبین ٹیسٹ کا آج پہلا روز ہے ۔

مزیدخبریں