برطانیہ: 70 سال سے زائد عمر کے ڈرائیوز کو ہر 3 سال بعد لائسنس کی تجدید کرانا ہوگی 

10:06 AM, 25 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن : برطانیہ میں70سال یا اس سے زیادہ عمر کے ڈرائیوروں کو ہر تین سال کے بعد اپنے لائسنس کی تجدید کرانے کی ضرورت ہے اور بوقت تجدید ان کو اپنی میڈیکل حالت میں کسی بھی تبدیلی کو بتانا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے لائسنس کو حاصل کرنے میں ناکامی کا مطلب ہوگا کہ وہ گاڑی چلا کر ایک سنگین جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اس صورت میں ان کا لائسنس اور انشورنس دونوں قوانین کے مطابق نہیں۔ اس جرم میں ان کو ایک ہزار پونڈ جرمانہ کیا جا سکتا ہے اور ان کی گاڑی کو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے اور کسی حادثے کی صورت میں ان کو سخت سزا دی جا سکتی ہے۔

 قانون میں ایک نئی تبدیلی بھی متوقع ہے جس کےتحت آنکھوں کے سخت ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے قوانین کے تحت جو ڈرائیور اندھیرے میں اچھی طرح نہ دیکھ سکیں گے ان کا لائسنس منسوخ کیا جا سکے گا۔

 ایک اندازے کے مطابق تقریباً پونے دو کروڑ افراد کو رات کے وقت ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آتی ہیں موجودہ قوانین کے تحت ایک ڈرائیور کو دن کی اچھی روشنی میں 20گز دور سے گاڑی کا نمبر پلیٹ پڑھنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن آنکھوں کی بہت سی ایسی تکلیفیں ہیں جو اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں اور بڑی عمر کے ڈرائیوروں میں رات کو بینائی کا دھندلانا عام ہے۔ 

مزیدخبریں