فلم پٹھان نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی، ریکارڈ بزنس کرلیا

07:22 PM, 25 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

نیو دہلی: کئی تنازعات کے بعد بالآخر کنگ خان کی فلم پٹھان ریلیز ہو گئی ، فلم نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی ، پہلے دن ہی ریکارڈ توڑ بزنس کر لیا۔

فلم کی پہلے دن 27 کروڑ سے زائد ایڈوانس ٹکٹس فروخت ہو چکی تھی ، جبکہ فلم انڈسٹری کے تخمینے کے مطابق فلم پہلے دن 50 سے 55 کروڑ کمائے گی جو بالی ووڈ کی نامور فلموں کی کمائی میں سب سے زیادہ ہوگی ۔

واضح رہے کہ فلم کو بھارت کی کئی انتہا پسند تنظیموں نے اپنے احتجاج سے متنازعہ بنایا اور ناکام کرنے کی کوشش کی ۔

مزیدخبریں