لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو رہا کردیا گیا۔
فرا ز چودھری کی ضمانت جہلم کی عدالت نےمنظور کی تھی۔ فراز چودھری کو جہلم میں ان کے بھائی فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پر جی ٹی روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق جہلم پولیس نے فراز چودھری کو سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی (سی آئی اے) کی بلڈنگ میں منتقل کیا تھا۔