لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو فوری پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو شام 6 بجے طلب کرلیا ۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی بازیابی کیلئے پارٹی کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ سماعت کر رہے ہیں ۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا فواد چودھری جہاں بھی ہیں انہیں فوری پیش کریں ، سرکاری وکیل نے کہا کہ سب سے بات کی لیکن وہ پنجاب پولیس کے پاس نہیں، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ آپ کی ذمہ داری ہے انہیں عدالت میں لائیں،چاہے وہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ان کو فوری عدالت میں پیش کریں۔
جسٹس ہائیکورٹ طارق سلیم شیخ نے کہا آئی پنجاب کو بلائیں ، سرکاری وکیل نے جواب میں کہا کہ وہ ابھی یہاں نہیں ہیں ۔جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ پہلے آپ انکو بلائیں پھر آپ کو سنوں گا ۔
جسٹس ہائیکورٹ طارق سلیم شیخ نے آئی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو شام 6 بجے طلب کرلیا ہے ۔