لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہے۔ امپورٹڈ حکومت میں جرات نہیں کہ مجھے گرفتار کرلے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری اور اپنی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی قیادت ہدایت جاری کر دی ۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتاری نہیں کر سکتی ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں ۔ بائیس کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کریں گے ۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز ڈیوٹی کریں گے ۔ایک دن میں ایک ٹاؤن کے ورکرز صبح شام دو شفٹ میں زمان پارک کے باہر پہنچیں گے۔ دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔
شیخوپورہ گوجرانولہ ننکانہ صاحب قصور اوکاڑہ اور گجرات کے کارکن مختلف شفٹوں میں زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے ۔سینئر قیادت نے اس حوالے سے تمام ٹاؤن اور ضلعی صدور کو ہدایت جاری کر دی ہیں۔