پشاور :(محمد عالم زیب) نواحی علاقے بڈھ بیر میں فائرنگ سے 4افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بڈھ بیر کے نواحی علاقے شیخ محمد ی میں لین دین کے تنازعہ پر خونی تصادم ہوا،مخالفین سے فائرنگ کے تبادلے میں 4افراد جاں بحق ، ایک بچے سمیت 2افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔