اسلام آبا د: پاکستان رھڑیک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماشاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کودباؤمیں نہیں لایا جاسکتا
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل پی ٹی آئی نےلاہورمیں الیکشن کمیشن دفترکےباہراحتجاج ریکارڈکرایا، فواد چودھری کو بظاہر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پرمقدمہ درج مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہا آئین میں نگران سیٹ اپ کی گنجائش رکھی گئی تاکہ الیکشن شفاف ہوں، نگران سیٹ اپ کیلئےپنجاب میں بھی ہم مثبت نتائج کاارادہ رکھتےتھے، لیکن تقرریوں سے الیکشن کمیشن کارویہ غیرجانبدارنہیں رہا، الیکشن کمیشن کےمتنازع فیصلوں پرعدالتوں نےہمیں ریلیف دیا۔
شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ محسن نقوی کونگران وزیراعلیٰ نامزدکردیاگیا، محسن نقوی کےنام پرپی ٹی آئی کو تحفظات تھے اورہیں، پی ٹی آئی سمجھتی ہےحکومت تبدیلی میں محسن نقوی کاکرداررہاہے، محسن نقوی کےآنےسےالیکشن متنازع ہوں گے ۔