کوئٹہ،گھر میں گیس لیکیج کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 بچے جا ں بحق

12:23 PM, 25 Jan, 2023

کوئٹہ: خروٹ آباد  کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 بچے دم توڑ گئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  2خواتین کو  زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،کوئٹہ میں دو روز میں گیس لیکیج کے باعث اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز جان محمد روڈ پر دم گھٹنے سے ایک  خاندان کے 4 افراد  جان کی بازی ہار گئے تھے ، جبکہ   اس سے قبل بھوسہ منڈی کے علاقے میں بھی گیس لیکیج دھماکے میں 7افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

مزیدخبریں