کوئٹہ: خروٹ آباد کے علاقے میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 بچے دم توڑ گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 2خواتین کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،کوئٹہ میں دو روز میں گیس لیکیج کے باعث اموات کی تعداد 8 ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جان محمد روڈ پر دم گھٹنے سے ایک خاندان کے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ، جبکہ اس سے قبل بھوسہ منڈی کے علاقے میں بھی گیس لیکیج دھماکے میں 7افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔