فواد چودھری کی ہتھکڑی لگا کر کینٹ کچہری میں پیشی،24 گھنٹے کا راہداری ریمانڈ

10:45 AM, 25 Jan, 2023

لاہور (جانب منزل نیوز) ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کو لاہور کی کینٹ عدالت میں پیش کردیا گیا ہے ۔ فواد چودھری کو راہداری ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق فواد چودھری کو کینٹ کچہری میں ہتھکڑی لگا کر پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تھانہ کہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اس لیے 24 گھنٹے کا راہداری ریمانڈ دیا جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

فواد چودھری  کے وکیل نے عدالت کو کہا کہ راہداری ضمانت کی ضرورت کیا ہے اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا سفر ہے یہ لے جائیں اور وہاں جا کر پیش کریں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  پولیس ایسے لگائی ہے جیسا کہ میں جیمز بونڈ ہوں۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے سیکرٹری کی طرف سے مقدمہ درج کرانے پر فواد چودھری کو رات گئے لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں راہداری ریمانڈ کے لیے پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں