الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی میں 9 سے 15 اپریل تک انتخابات کرانے کی تجویز 

10:11 AM, 25 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں  ماہ رمضان میں عام انتخابات کرانے کے لیے پنجاب اور کے پی کے گورنرز کو خط لکھ دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن نے  پنجاب اور کے پی گورنرز کو پول ڈے مقرر کرنے کےلئے خط لکھ دیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں عام انتخابات 9 سے 13 اپریل کے درمیان جب کہ کے پی انتخابات 13 سے 15 اپریل تک  کروائے جائیں۔

واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں جس کے بعد دونوں صوبوں میں نگران وزیراعلیٰ بھی لگ چکے ہیں تاہم ابھی تک الیکشن کی تاریخ اعلان نہیں ہوسکا۔ 

مزیدخبریں