فواد چودھری کی گرفتاری چیلنج کریں گے، رہا نہ کیا گیا تو ہر چوک کو تحریر چوک بنادیں گے: حماد اظہر 

08:38 AM, 25 Jan, 2023

لاہور : پی ٹی آئی کے سینئر حماد اظہر نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری عدالت میں چیلنج کریں گے رہا نہ کیا گیا تو ملک کے ہر چوک کو تحریر چوک بنادیں گے۔ 

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات کرتے انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا۔ یہ بزدلی ہے ۔ فواد کو ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔کہا کہ گزارش ہے بتائیں فواد چوہدری کو کہاں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ نگراں وزیراعلیٰ کو کیا اس مقصد کے لیے لگایا گیا تھا بتائیں کہ کیا مارشل لا لگ چکا اور اس کا اعلان باقی ہے۔ اعظم سواتی کو اٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبالی گئی؟، اس ظلم اور بربریت کو ختم کرنا ہوگا۔عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیمے نصب کر دیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں