اسلام آباد :گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا پازیٹو آنے والے مریضوں کی شرح 12.81 تک پہنچ گئی ،کورونا کے شکار 12سو مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49ہزار 595کوویڈ ٹیسٹ کئے گئے جس میں سے 6ہزار 357کیسز مثبت آئے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا پازیٹو آنے والے مریضوں کی شرح 12.81رہی۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے 17افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دوسری جانب راولپنڈی میں مزید 6 سکول اور 3 کالجز کوبند کر دیا گیا، ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق کورونا کی تشخیص تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سٹاف میں ہوئی ہے،ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کورونا کی تشخیص والے تعلیمی ادارے 3 فروری تک سربمہر رہیں گے۔