پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

PDM, Pakistan Peoples Party, PMLN,

اسلام آباد:ابھی پی ڈی ایم کا مارچ شروع نہیں ہوا لیکن اس سے قبل ہی پی ڈی ایم کے اجلاس میں اہم ایشو پر اتفاق رائے نہ ہوسکا  ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے کو اتفاق رائے نہ ہونے پر معطل کردیا گیا،تحریک عدم اعتماد پر زیادہ تر جماعتوں نے حامی نہیں بھری۔

پی ڈی ایم کے اجلاس میں سوال اُٹھا یا گیا کہ کیا چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سبق کافی نہیں تھا ؟اجلاس میں تجویز دی گئی کہ پہلے تمام جماعتوں کے ساتھ مشاور ت مکمل کی جائے ،صورتحال کو مد نظر رکھا جائے ،جب تک مشاورت مکمل نہ ہو، ہوم ورک نہ ہو، اس وقت تک یہ اقدام نہ اٹھایا جائے۔

پی ڈی ایم قیادت  کا کہنا تھا صورتحال سازگار ہوتے ہی تحریک عدم اعتماد کا آپشن استعمال کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا حکومت مخالف تحریک مناسب وقت پر شروع ہوچکی ہے، فی الوقت اسی پر فوکس کیا جائے،اجلاس میں واضح کیا گیا کہ نچلی سطح پر ابھی تک وہ کام شروع نہیں ہوا جسے بہت پہلے کرنا چاہیئے تھا،مہنگائی، بے روز گاری، کسانوں کے مسائل عوامی مسائل ہیں، اس حوالے سے منظم رائے عامہ ہموار کی جائے۔