اسلام آباد :اسلام آباد میں قتل سے پہلے نور مقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی، آئی جی آفس میں نورمقدم قتل کیس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے نورمقدم کیساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی،رپورٹ کے مطابق نورمقدم نے جان بچانے کی ہرممکن کوشش کی، اس کے ناخن سے ظاہرجعفرکی جلدکے نمونے ملے۔
پولیس کے مطابق جس چاقوسے نور مقدم کوقتل کیاگیاوہ بھی مل چکاہے، چاقو کے بلیڈ اور دستے پر نورمقدم کاخون مل گیا جبکہ اس پر جس آلے سے تشددکیاگیاوہ بھی برآمدکرلیاگیا۔
اس سے قبل نورمقدم کیس میں ایک لمبے عرصے بعد نیا موڑآگیا ،پولیس کی روائتی نا اہلی نے کیس کا رُخ بدلنے کی کوشش ،پہلے مرکزی ملزم کو ہر پیشی پر ایک نیا ایکٹر بنا کر پیش کرتے رہے ،کبھی وہیل چیئر تو کبھی سٹریچر پر عدالت میں لایا جاتا لیکن یہ سب ڈرامہ اس وقت فلاپ ہوا جب جیل حکام اور ڈاکٹروں نے اسے مکمل فٹ قرار دیدیا ۔