چیئرمین پی سی بی کا انتخاب سلیکشن سے نہیں الیکشن سے ہونا چاہئے: محمد حفیظ

07:42 PM, 25 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انتخاب کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس اہم عہدے پر تعیناتی انتخابات کے ذریعے ہونی چاہئے۔ 
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار درست نہیں اور چیئرمین پی سی بی سیاسی بنیادوں پر آتا ہے جسے کرکٹ کی سمجھ ہی نہیں ہوتی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی کا انتخاب سلیکشن کے تحت ہوتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے اور چیئرمین پی سی بی کا چناؤ انتخابات کے ذریعے ہونا چاہئے۔ 
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آج تک پاکستان کے ڈریسنگ روم میں سیاسی نہیں دیکھی جبکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے کے فیصلے پر اعتراض ہے۔ 

مزیدخبریں