لاہور :ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر کہا کہ ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف ایک شعبے میں ترقی ہوئی اور وہ ہے چوری اورلوٹ مار۔عوام کی جیبیں خالی کر نے والےعمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔
عمران حکومت سے زیادہ کرپٹ، بدعنوان اور رشوت خور حکومت پاکستان کی تاریخ میں نہیں آئی۔ہر شعبے میں تنزلی کے ریکارڈ بنانے والے عمران خان کے دور میں صرف ایک شعبے میں ترقی ہوئی اور وہ ہے چوری اورلوٹ مار۔عوام کی جیبیں خالی کر نے والےعمران مافیا نے دیدہ دلیری سے پاکستان پر ہاتھ صاف کیے۔ pic.twitter.com/ZJ1UDocsIH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 25, 2022