لاہور : ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے رپورٹ کے اجرا کے بعد ٹویٹر پر پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف دلچسپ تبصرے شروع ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور کرپشن پر سینشن انڈیکس میں پاکستان دنیا میں 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔ 2020 میں پاکستان کا کرپشن میں 124 واں نمبر تھا۔
سینئر صحافی خاور گھمن نے حکومتی ترجمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے پاس پہنچیں جو کہتے تھے کرپشن بڑھتی ہے تو ترقی بھی بڑھتی ہے۔
After TI’s report PTI spokespersons must reach out to some commentator who once said کرپشن بڑھتی ہے تو ترقی بھی بڑھتی ہے
— Khawar Ghumman (@Ghummans) January 25, 2022
سینئر صحافی اور پاکستان میں ٹاک شوز کے بانی طلعت حسین نے لکھا کہ کرپشن میں پاکستان کا نمبر 16 درجے مزید بڑھ گیا۔
کرپشن میں پاکستان کا نمبر 16 درجے مزید بڑہ گیا۔ 2021 میں 124 سے 140 پر چلا گیا. 2016 میں پاکستان 116 نمبر پر تھا۔ ماشااللہ! کیا تجربہ کیا ہے سر! مسلسل تالیاں! pic.twitter.com/zFgBGKCKIN
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) January 25, 2022
پاکستان کے سب سے معروف صحافی اور اینکر حامد میر لکھتے ہیں کہ خان صاحب نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت کر سب کو سرخرو کردیا۔
ایک زمانے میں خان صاحب کہا کرتے تھے کہ اسٹیبلشمنٹ چوروں اور ڈاکوؤں کو حکومت میں لاتی ہے اس لئے میں حکومت کا حصہ نہیں بنا پھر وہ 2018 میں خودبخود حکومت میں آ گئے اور 2022 میں انہوں نے کرپشن کا ورلڈ کپ جیت کر سب کو سرخرو کر دیا کرپشن میں 140واں نمبر فری پریس انڈیکس میں 145 واں نمبر pic.twitter.com/f5UT7o3OkR
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) January 25, 2022
سینئر صحافی مبشر زیدی نے لکھا کہ وزیر اعظم ساری دنیا کو کرپشن پر بھاشن دیتے رہے مگر ان کی اپنی حکمرانی میں کرپشن کی درجہ بندی میں ملک 140 ویں نمبر پر آ گیا۔
وزیر اعظم ساری دنیا کو کرپشن پر بھاشن دیتے رہے مگر ان کی اپنی حکمرانی میں کرپشن کی درجہ بندی میں ملک 140 ویں نمبر پر آ گیا#TransparencyInternational
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) January 25, 2022
ایک اور سینئر صحافی رضوان رضی لکھتے ہیں کہ چلیں جی ایک اور لینڈ مارک حاصل ہو گیا۔
چلیں جی ایک اور لینڈ مارک حاصل ہو گیا۔ کرپشن کا لیول بھی مشرف دور کے برابر چلا گیا۔ اب اس کرپشن سے کس کی کتنی کمپنیاں اور پاپاجان پیزے بنے ہیں، یہ ہمیں دس سال بد پتہ چلےگا۔ https://t.co/L8VNEPxc2O
— Rizwan Razi™ (@realrazidada) January 25, 2022
صحافی گوہر بٹ نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کا ورلڈ کپ بھی جیت لیا ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کرکٹ کے بعد کرپشن کا ورلڈ کپ بھی جیت لیا
— Gohar Butt (@faheemgohar1) January 25, 2022
سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کا کہنا تھاکہ اب یہ مت کہہ دینا کہ پچھلی حکومت نے کرپشن کو مصنوعی طور پر نیچے رکھا ہوا تھا۔
اب یہ مت کہہ دینا کہ پچھلی حکومت نے کرپشن کو مصنوعی طور پر نیچے رکھا ہوا تھا۔۔۔ pic.twitter.com/z0A9ZlB2D8
— Ali Dar (@alimdar82) January 25, 2022
مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تبصرہ کیا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد عمران نیازی نے ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد عمران نیازی نے ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس بلا لیا-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) January 25, 2022
قوم کو آگاہ کیا جائے گا کہ ماضی کی حکومت نے کرپشن انڈیکس کو مصنوعی طور پہ نیچے رکھا ہوا تھا اور کپتان کی حکومت اسے مارکیٹ ریٹ پہ لے آئی ہے-
آپ نے گھبرانا نہیں ہے-منقول
سینئر صحافی کامران یوسف نے لکھا کہ وزیراعظم تو حکومت میں رہ کر ہی بہت خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم کی "خطرناک" تقریر کے ایک روز بعد ان کے مشیر برائے احتساب مستعفی اور آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کی کرپشن انڈیکس میں مزید تنزلی!
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) January 25, 2022
وزیراعظم تو حکومت میں رہ کر ہی بہت خطرناک ثابت ہو رہے ہیں
اس وقت ٹویٹر پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے ۔حکومت کی حمایت میں ٹویٹ کی جا رہی ہیں اور مخالفت میں بھی ۔