گاڑی کا ٹرن لینے کی وائرل ویڈیو، حقیقت کیا نکلی؟

02:33 PM, 25 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک


لاہور: سوشل میڈیا پر  گزشتہ روز سے ایک انتہائی دشوار گزار پہاڑی راستے پر گاڑی کو مہارت کیساتھ موڑنے کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس نے دیکھنے والے کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا ہے تاہم اب ویڈیو کا دوسرا رخ بھی سامنے آگیا ہے۔

انٹرنیٹ پر پہاڑی سلسلے پر گاڑی کا ٹرن لینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں سوشل میڈیا صارفین نے اسے دیکھا اور ڈرائیور کی کمال مہارت کو داد دینے لگے ْ۔

https://twitter.com/DoctorAjayita/status/1485099170939633664?s=20

گاڑی کا حیرت انگیز  ٹر ن لینے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نیلے رنگ کی ایس یو وی گاڑی  پہاڑ کے ساتھ دشوار گزار راستے پر موجود ہے  اور  ٹرن لے رہی ہے جبکہ نیچے گہری  کھائی نظر آرہی ہے ، کئی مواقع پر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے گاڑی  سینکڑوں فٹ گہرائی میں اب گری کہ کب گری لیکن ڈرائیور مہارت کیساتھ گاڑی کا موڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ تاہم اب اس ویڈیو کا کیمرے کا دوسرا رخ سامنے آ گیا ہے۔

https://youtu.be/Zzv7DLttmhA?t=8

 اس دوسری ویڈیو میں واضح دیکھا جائے  تو معلوم ہوتا ہے  کہ ڈرائیور کبھی بھی چٹان کے کنارے پر نہیں تھا اور نہ ہی جس سڑک پر موجود ہے اس کے ساتھ ہی گہری کھائی ہے بلکہ  اس کے ساتھ ہی دوسری سڑک بھی چل رہی ہے  جس کو مخصوص کیمرہ اینگل کے ذریعے دیکھنے والوں سے چھپا لیا گیا  اور یہ  حقیقت اب کھل کر سامنے آ گئی ہے۔

مزیدخبریں