کراچی : نیب راولپنڈی نے کراچی میں بڑی کارروائی کی ہے۔ سابق میونسپل کمشنر کورنگی مسرور میمن دو ساتھیوں اور بھاری خزانے کیساتھ گرفتار کرلیے گئے ۔
نیو نیوز کے مطابق اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈٹ آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔آپریشن میں کئی ملین کی ٹی ٹی کی رسیدیں بھی نیب کے ہاتھ لگی ہیں۔
نیب کے چھاپے کے دوران سونے کی اینٹیں ، بٹن ، ڈالرز ، درہم اور ریال بھی برآمد ہوئے ہیں۔ برآمد کی گئی رقم کو گننے کیلئے نیب کو مشینوں کا استعمال کرنا پڑا۔
کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری اور دیگر امور میں کرپشن کی گئی ۔ رشوت لیکر ٹھیکے دیے جاتے، کم آئل لیکر زیادہ کی رسیدیں کاٹی جاتی تھیں۔ رقوم جعلی اکاؤنٹس میں ڈالی گئیں اور بیرون ملک بھی منتقل ہوئیں ۔