سڈنی: پاکستان میں شائقین کرکٹ کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ کا بے صبری سے انتظار ہے ، تاہم اب اس حوالے سے بڑی خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی دورہ پاکستان کیلئے بھی حتمی تیاریوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
Our Aussie men's squad to face Sri Lanka in the upcoming Dettol T20 International Series!
— Cricket Australia (@CricketAus) January 25, 2022
Andrew McDonald will act as Head Coach for the series while Justin Langer and a number of other core support staff take planned leave in preparation for the Pakistan tour 🇦🇺 pic.twitter.com/NJP2gdkyY7
سری لنکا کیخلاف آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تاکہ پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بہتر انداز میں تیاری کر سکیں۔اس کے ساتھ ساتھ مزید کہا گیا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں انڈریو مکڈونلڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر دیگر اسپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دورہ پاکستان سے قبل تیاریوں کیلئے چھٹیاں لیں گے۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم سکیورٹی اور کورونا کے معاملات کے پیش نظر دورۂ پاکستان کے دوران تینوں ٹیسٹ میچ ایک ہی مقام پر کھیلنے کی خواہشمند ہے، تاہم اس سلسلے میں پی سی بی اور آسٹریلوی بورڈ میں بات چیت جاری ہے۔
خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 مارچ سے کراچی میں ہو گا جبکہ لاہور اور راولپنڈی میں بھی ٹیسٹ میچز شیڈول ہیں، تاہم آسٹریلوی ٹیم تمام میچز کسی ایک وینیو پر کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے۔