انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے

10:03 AM, 25 Jan, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: انگلینڈ کے مشہور فٹ بالر مائیکل اوون پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے ، 27 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے نامور فٹبالر مائیکل اوون پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کیلئے پاکستان آئے ہیں، جبکہ  بین الاقوامی فٹ بال کوچز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

مائیکل اوون اپنے دورہ میں صدر، وزیر اعظم ، گورنر سندھ اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔مشہور برطانوی فٹبالر کل کراچی میں این ای ڈی فٹ بال گراؤنڈ کا سنگ بنیا د بھی رکھیں گے جبکہ فٹ بال کے شائقین کے گڑھ لیاری کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہیں۔

مائکل اوون 27 جنوری تک  پاکستان میں موجود ہیں اور یہاں وہ 27 جنوری کو ہونیوالی پاکستان سپر لیگ سیزن سیون (پی ایس یل 7) کی افتتاحی تقریب کو بھی رونق بخشیں گے۔

https://twitter.com/themichaelowen/status/1485249962413903878?s=20

واضح رہے کہ برطانوی فٹبالر نے دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ مائیکل اوون کا شمار فٹبال کی دنیا کے مشہور ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، نامور برطانوی کھلاڑی 2001 میں ورلڈ پلئیر آف دی ائیر بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں