تہران: ایران کے چا بہار فری زون کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحیم کوردی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے چابہار فری زون کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحیم کوردی کو منصبوے میں مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
The director general of #Iran's Chabahar Free Zone Abdolrahim Kordi who was named to his post during the Rouhani administration has been arrested by the IRGC-IO for "major offenses."https://t.co/yPam5lg4pB
— Jason Brodsky (@JasonMBrodsky) January 23, 2022
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاسداران انقلاب کی انٹیلی جنس برانچ کی خفیہ معلومات میں سامنے آنے والے انکشافات کے بعد صوبہ سیستان کے پراسیکیوٹر نے عبدالرحیم کوردی کو حراست میں لیا ہے۔
خیال رہے کہ عبدالرحیم کوردی کو 2016 میں ایران کے سابق صدر حسن روحانی کے دورِ حکومت میں چابہار کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ایران کا چابہار فری ٹریڈ زون 1994 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ جہازوں کو آبنائے ہرمز کے مصروف راستے کا متبادل روٹ میسر آسکے۔