اداکار شمعون عباسی نے بھارتی فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی

08:59 AM, 25 Jan, 2022

لاہور: معروف پاکستانی اداکار شمعون عباسی نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کیساتھ کام کرنے کی آفر قبول نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔


تفصیلات کے مطابق اداکار شمعون عباسی نے ایک حالیہ انٹرویو میں  ان پروجیکٹس کے بارے میں بات کی ہے جو انہیں بالی ووڈ کی جانب سے آفر ہوئے ،  اس بارے میں بات کرتے ہوئے شمعون عباسی نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ سے 2  بار کام کی آفر زہوئیں، جو کہ بھارتی  ہدایتکار وشال بھردواج اور رام گوپال ورما کی جانب سےکی گئیں۔تاہم انہوں نے آفرز قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

شمعون عباسی  نے سرحد پار سے آنے والی کام کی آفرز قبول نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک تو وہ  ان دنوں پاکستان میں  فلم وار کی شوٹنگ میں مصروف تھے جبکہ دوسری وجہ  بھارتی پراجیکٹس میں کام کی آفر اداکارہ پریانکا چوپڑا کیساتھ تھیں جن کے ساتھ وہ کام کرنے میں دلچسپ نہیں رکھتے تھے، انہوں نے انکشاف کیا بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بطور فنکار تو انہیں پسند ہیں لیکن دوسری صورت میں نہیں۔

خیال رہے کہ  اداکار شمعون عباسی آج کل اپنے آنے والے متعدد پراجیکٹس بشمول عشرت میڈ ان چائنا کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ باصلاحیت اداکار کے پاس اعلیٰ درجے کی اداکاری کی مہارت ہے اور وہ کمال کے ساتھ ولن کردار ادا کرتا ہیں۔ انہوں نے کئی فلموں اور ڈراموں میں بہترین اداکاری کی بدولت بے شمار افراد کو اپنا مداح بنایا ہے۔

مزیدخبریں