اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس مزید17 زندگیاں نِگل گیا جبکہ مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد کے قریب جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 595 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 6 ہزار 357 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 81 فیصد رہی۔ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد13لاکھ 81 ہزار 157 ہوگئی۔
این سی او سی کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے باعث مزید 17 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 122 ہوگئی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر1200مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔