لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب کی عوام کوبڑی خوشخبری سنادی۔پنجاب کابینہ نے صوبہ کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بچوں کی نشونماء اور صحت پر خاص توجہ دی جارہی ہے،تاریخ میں پہلی بارایسی حکومت آئی جس نے غریب کی بہتری کی بات کی ہے۔وزیراعظم اس قوم کو صحت اور تعلیمی لحاظ سے مضبوط کرناچاہتے ہیں۔محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرعوام کی بھلائی کے لئے کام کررہے ہیں۔
بچوں کی صحت کے پروگرام کوکامیاب بنانے میں اہم کرداراداکرنے پر وزیر سکول ایجوکیشن مرادراس کابھی خصوصی شکریہ اداکرتی ہوں۔سیکرٹری صحت کیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تاریخی مہم کے آغازپر اللہ تعالیٰ کا شکراداکرتاہوں۔
یکم فروری سے پندرہ فروری تک تقریباً2کروڑ بچوں کو ویکسینیشن دی جارہی ہے،پندرہ دن کے اندر9ماہ سے پندرہ سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایاجائیگا۔بچوں کوٹائیفائیڈ بیماری سے بچانے کیلئے یہ مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔تمام سٹیک ہولڈرزعالمی ادارہ صحت،یونیسف ودیگراداروں کے تعاون کاشکریہ اداکرتاہوں۔ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ہمیشہ رہنمائی فرمائی۔