اداکارہ تارامحمود کی والد کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد شہرت میں اضافہ ہوگیا

07:39 PM, 25 Jan, 2021

وزیر تعلیم شفقت محمود کی اداکارہ بیٹی کے سوشل میڈیا پر چرچے. 

پاکستانی اداکارہ وگلوکارہ تارا محمود کاشوبز انڈسٹری میں اپنا ایک مقام ہے لیکن وزیرتعلیم شفقت محمود کی بیٹی کے تعارف سے ان کو مزید شہرت حاصل ہوگئی ہے ۔ 
گلوکارہ  تارامحمود نے  2004 میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا ۔ اور 'میرے نام'، 'تجھے پتا تو چلے' اور 'آئے نا' جیسے گانے گائے جو اس وقت مقبول بھی ہوئے۔تارا محمود نے 2012 میں 'سیڈلنگز' اور 2013 میں ریلیز ہونے والی 'گوڈ مارننگ کراچی' میں بھی اداکاری کی تھی۔ تارا محمود نے مختلف ڈراموں میں بھی اداکاری  کی جن میں 'محبت صبح کا ستارہ ہے'، 'دیارِ دل' اور 'جیکسن ہائٹس' شامل ہیں۔انہوں نے ڈرامہ 'سنو چندا' اور اس کے سیکوئیل 'سنو چندا 2' میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ وہ 'دیوار شب' اور 'رازِ الفت' جیسے مقبول ڈراموں کا بھی حصہ بنیں۔آج کل تارا محمود ڈراما سیریل 'ڈنک' میں مسز انجم نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، خیال رہے کہ ٰیہ ڈرامہ  موضوع بحث بھی بنا ہوا ہے۔

 تارا محمود کی اداکاری سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن مداحوں کی اکثریت کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کا تعلق پاکستان کی کس معروف شخصیت سے ہے۔لیکن سوشل میڈیاپروائرل تصاویرسے  یہ راز افشا ہوچکا ہے کہ وہ  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی ہیں۔

یاد رہے کہ وائرل ہونے والی یہ تصویر اصل میں تارا محمود کی جانب سے والد کی سالگرہ پر پوسٹ کی گئی تھی۔یہ تصویر تارا محمود نے 19 فروری 2020 کو وزیر تعلیم شفقت محمود کی سالگرہ پر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی انہیں جنم دن کی مبارکباد بھی دی تھی۔

مزیدخبریں