ڈونلڈٹرمپ صدارت کے آخری دنوں میں بہت افسردہ تھے، امریکی صحافی

06:06 PM, 25 Jan, 2021

واشنگٹن،معروف امریکی صحافی نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں آخری لمحات کا آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا ۔ امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے اور ٹرمپ کی صدارت کے دور میں وائٹ ہاؤس میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ڈونلڈٹرمپ صدارت کے آخری لمحات میں بہت افسردہ تھے ۔انہوں نے کبھی بھی ٹرمپ کو اتنا بے بس اورتنہا نہیں دیکھا تھا ۔ 

 وائٹ ہاؤس چھوڑنے سے قبل اپنی الوداعی تقریب سے ٹرمپ نے انتہائی کم افراد سے خطاب کیا جب کہ اس دوران صحافیوں کی بھی کم تعداد موجود تھی۔

صحافی کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسردہ اور جذباتی سا مرحلہ تھا کیونکہ میں نے اس سے قبل صدارتی دور میں ٹرمپ کو اتنا تنہا اور اداس نہیں دیکھا۔

امریکی صحافی کا کہنا تھا  کہ کیپٹل ہل حملے کے بعد ٹرمپ کو جہاں اپنے رد عمل پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا وہیں انہیں میڈیا کے نمائندگان کی بھی ناراضگی کا سامنا رہا۔ کیونکہ کیپٹل ہل واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر روزانہ انہیں کور کرنے والے بڑے میڈیا اداروں کے صحافی انہیں فلوریڈا میں کوریج دینے نہیں پہنچے تھے۔

یاد رہےکہ امریکا کے سابق صدر ٹرمپ نے اپنے حریف جوبائیڈن کی انتخابات میں فتح کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا اور انہوں نے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت نہیں کی تھی جب کہ ٹرمپ نے انتخابات میں شکست کے بعد مسلسل دھاندلی کا الزام عائد کیا لیکن اس حوالے سے عدالتوں میں دائر کیے گئے کیسز میں بھی انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا۔

مزیدخبریں