لاہور: جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ہم جمعیت علمائے الام کے تھے اور رہیں گے۔ الیکشن کمیشن میں ہماری جماعت اسی نام سے رجسٹرڈ ہے اور اس کی 2002 میں کی جانے والی رجسٹریشن بھی جمعیت علما اسلام پاکستان کے نام سے ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2008 اور 2013 کی رجسٹریشن جمعیت علما اسلام فضل الرحمن کے نام سے ہوئی اور 2018 میں بھی ان کے نام سے رجسٹرڈ کے نام سے ہوئی جبکہ ہو سکتا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کو نوٹس بھی جاری کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی پاکستان کو کسی کی خواہش پر جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن کےنام سے رجسٹرکیا ہے۔ مولانا شجاع الملک نے الیکشن کمیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے، جمعیت علماء اسلام پاکستان ایک ہی جماعت ہے۔
مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہر ضلع میں ہم اپنے رابطہ مرکز روابط مستحکم کرنے کے لیے کھولیں گے اور ہم تربیتی اجتماعات کا سلسلہ بھی شروع کریں گے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی سطح پر تربیت کے سیشن رکھے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مسقبل کچھ بھی نہیں ہے، پی ڈی ایم کو نقصان اپنے آپ سے پہنچے گا، ہم سے نہیں پہنچے گا،ابھی تک ہم مقام دعوت اور رابطے میں ہیں جماعت کی شکل ابھی نہیں ہوئی۔