سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کل بھارتی یوم جمہوریہ بطور یوم سیاہ منایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل بھارتی یوم جمہوریہ بطور یوم سیاہ منایا جائے گا،، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس اور حریت تنظیموں نے ہڑتال کی اپیل کی ہے، حریت رہنماؤں نے کشمیریوں سے گھروں اور دکانوں پر سیاہ پرچم لہرانے کی بھی اپیل کی ہے ۔
دوسری جانب حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج کشمیریوں پر جبر و دباؤ کی پالیسی پر مسلسل عمل پیرا ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں تاریخ میں پہلی بار ایسا ہورہاہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کئی لاکھ کسان اور ٹریکٹروں کی بڑی ریلیاں دہلی تک پہنچ رہی ہیں ۔
بھارتی کسان بی جے پی کی جانب سے کسان دشمن بلوں کو پاس کروانے کے بعد شدید غصے میں ہیں ۔