دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا نمبر

12:59 PM, 25 Jan, 2021

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کا دنیا میں آلودہ ترین شہروں میں آج پہلا نمبر رہا ہے۔ ماضی میں ''باغوں کا شہر'' کہلانے والے شہر کی حالت دگرگوں ہے۔ بزدار حکومت سڑکوں سے کوڑا کرکٹ تک اٹھانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا پیمانہ ماپنے والے ایئر کوالٹی انڈکس کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پہلا جبکہ چین کے شہر شین یانگ کا دوسرا نمبر رہا۔ کراچی کی بات کی جائے تو آج اس کا دنیا بھر میں نواں نمبر رہا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق اگر زہریلے زرات کی فضا میں مقدار ایک سو اکیاون سے دو سو درجے تک تو یہ انسانی صحت کیلئے مضر ہوتے ہیں جبکہ تین سو ایک تک انھیں خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈکس کے مطابق صفر سے پچاس تک ہوا کا معیار تسلی بخش ہوتا ہے۔ فضا کی یہ مقدار آلودگی سے پاک قرار دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پچاس سے سو تک فضائی معیار کو قابل قبول قرار دیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین کی جانب سے ایسے افراد  جو  دمے کے مرض میں مبتلا ہوں، انھیں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں