سی پیک منصوبے کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ

10:50 AM, 25 Jan, 2021

اسلام آباد: پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے نہ تو سست روی کا شکار ہوا اور نہ ہی اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ہے۔ ہم اس کی کامیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے یہ بات ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے وفد کو بتایا کہ سی پیک منصوبے میں ملک کے پسماندہ علاقوں خصوصاً بلوچستان پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے فیز میں بزنس روابط کو بہتر بنایا جائے گا۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو گوار پورٹ کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ چین اور پاکستان کے چیمبر آف کامرس کو بھی فعال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں