لاہور: شہر میں سرکاری نرخنامے کے برعکس سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ آلو 50، ٹماٹر 80 روپے کی بجائے 100 روپے، سیب کالا کولو 150 روپے، انگور 250 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ مرغی کا گوشت ایک روز میں بیس روپے مہنگا ہو گیا۔ برائلر مرغی 267 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں من مانے ریٹس پر لہسن 300، ادرک 400 روپے، سبز مرچ 250 لیموں 100 روپے اور کریلے 180 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ پھلوں کی قیمتیں بھی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔ امرود 120 روپے، کیلا اول 150، کیلا دوم کے 90 روپے، انگور 250، پپیتا 180، کجھور ایرانی 280 روپے، فروٹر 120 کینو 130، مسمی 130 روپے فی درجن، انار بدانہ 400 روپے، انار قندھاری 300 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔