پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلہ، در و دیوار لرز اٹھے، لوگوں میں خوف پھیل گیا

08:37 AM, 25 Jan, 2021

لاہور: پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت پاند اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطبق سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقے بھی زلزلے سے لرز اُٹھے۔ وادی نیلم، جہلم ویلی، باغ، حویلی اور راولا کوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور گہرائی 123 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

مزیدخبریں