بھارت فوج کی ایل او سی پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 21 سالہ خاتون زخمی

 بھارت فوج کی ایل او سی پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ، 21 سالہ خاتون زخمی
کیپشن: Image Source: File Photo

راولپنڈی: بھارت فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے 21 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔


تفصیلات کے مطابق ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت فورسز نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چری کوٹ سیکٹر کے سریاں گاؤں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 21 سالہ خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اشتعال انگیزی کی وجہ سے اب تک کئی عام شہری شہید جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔