عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں:زرتاج گل

01:50 PM, 25 Jan, 2020

اسلام آباد :وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں زرتاج گل نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج کی بات کی جائے تو میرے خیال میں وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، وہ تو جب بحران میں آتے ہیں جس طرح سے ان کی قاتل مسکراہٹ ہے جس طریقے سے چل کر آتے ہیں ساری دنیا کو پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کی شخصیت کا اتنا رعب، دبدبہ کرشما ہوتا ہے کہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے وہ بھی ہم دور ہوجاتا ہے۔

مزیدخبریں