رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں

رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں

لاہور:شوبز سے کنارہ کرنے والی گلوکارہ واداکارہ رابی پیرزادہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب چلی گئیں۔

رابی پیرزادہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت کرنے کے بعد مدینہ منور ہ جائیں گی ۔ رابی پیرزادہ سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کریں گی ۔

رابی پیرزادہ نے کہا کہ اللہ کے گھر جانا میری خوش نصیبی ہے اور میں اپنی ذات ، اہل خانہ ،دوستوں اورملک و قوم کےلئے خصوصی دعائیں مانگوں گی ۔